ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کٹھوعہ عصمت دری کیس پٹھان کوٹ منتقل، سی بی آئی جانچ کا مطالبہ خارج

کٹھوعہ عصمت دری کیس پٹھان کوٹ منتقل، سی بی آئی جانچ کا مطالبہ خارج

Mon, 07 May 2018 21:59:44    S.O. News Service

نئی دہلی ،07؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی ) سپریم کورٹ نے کٹھوعہ اجتماعی عصمت دری معاملے میں ملزمین کے اس مطالبے کو خارج کر دیا ہے جس میں کیس کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ساتھ ہی عدالت نے کیس کو پنجاب کے پٹھان کوٹ میں منتقل کر دیا ہے۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی روزانہ سماعت ہوگی اور اس کی ’اِن کیمرہ ریکارڈنگ‘ بھی ہوگی۔

چیف جسٹس دیپک مشرا کی قیادت والی بنچ نے جموں و کشمیر حکومت کو پٹھان کوٹ میں معاملے کی سماعت کے لیے سرکاری وکیل مقرر کرنے کی اجازت بھی دی ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے حکومت کو متاثرہ کی فیملی، ان کے وکیل اور گواہوں کو مناسب تحفظ مہیا کرانے کا حکم دیا۔

قابل ذکر ہے کہ جموں کے کٹھوعہ میں 8 سال کی بچی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے بعد اس کا اقتل کر دیا گیا تھا۔ بچی اپنے گھر سے 10 جنوری کو لاپتہ ہوئی تھی اور اس کی لاش ایک ہفتے بعد علاقے میں ملی تھی۔ اس معاملے پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے۔


Share: